قربانی کے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبا ڈالا

May 27, 2025 | 13:46:PM
قربانی کے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )کراچی میں قربانی کے لئے گھر لائے گئے اونٹ کو پریشان کرنے پر اونٹ نے شہری کا ہاتھ کاٹ لیا۔

 انسٹاگرام پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو شہرِ قائد کے علاقے دہلی کالونی کی ہے جہاں ایک شہری اونٹ کو پریشان کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کے ارد گرد لوگ موجود ہیں اور متاثرہ شہری بار بار بیٹھے ہوئے اونٹ کے اوپر ہاتھ رکھ رہا ہے جبکہ اونٹ بھی غصے سے منہ کھول رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹھڈا میٹھا تربوز کھائیں، وزن گھٹائیں

  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ متاثرہ شخص کا ہاتھ منہ میں لے لیتا ہے اور اسے چبا ڈالتا ہے بعد ازاں شہری مشکل سے اپنا ہاتھ اونٹ کے منہ سے نکالتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شہری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عام طور پر اونٹ کافی امن پسند جانور ہے جس میں غصہ نہیں ہوتا

 شہری کے بار بار پریشان کرنے پر اونٹ نے تنگ آکر یہ کیا،اس کے علاوہ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہمیں گھر لائے جانوروں کو امن والا ماحول دینا چاہئے۔