جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

May 27, 2023 | 14:36:PM
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، ایونٹ کا زبردست آغاز کرنے والے قومی کھلاڑیوں نے جیت پر نظریں جما لیں۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں آج ہاکی کا بڑا مقابلہ ہو گا۔ گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان زور کا جوڑ  پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہو گا۔ جس کے لیے گرین شرٹس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نمائشی میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کے سپرد

گرین شرٹس نے ٹریننگ اور پریکٹس کے ساتھ فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ خاص طور پر ٹیم کے ڈچ کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس نے تفصیلی لیکچر دے کر کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارا۔

ایونٹ میں پندرہ ایک اور نو صفر کی شاندار کامیابیوں سے گرین شرٹس  کا مورال ہائی ہے۔ روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے لیے بھی سب پرجوش ہیں۔