نمائشی میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کے سپرد

May 27, 2023 | 13:22:PM
نمائشی میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کے سپرد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) نارووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح پر ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئین ٹیم 28 مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کے مدمقابل آئے گی، جس میں قلندرز کی قیادت حارث رؤف کریں گے۔

پی سی بی الیون کیخلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں اوپنر فخر زمان، طاہر بیگ، احسن بھٹی اور جلات خان، احمد دانیال، محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ، سلمان فیاض، طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب شامل ہیں۔

پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔

پی سی بی الیون میں خوش دل شاہ، آصف علی، کامران اکمل، عابد علی سمیت دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔