بھارتی گانے پر پرفارمنس عا ئزہ خان کو مہنگی پڑگئی

May 27, 2021 | 22:12:PM
بھارتی گانے پر پرفارمنس عا ئزہ خان کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شارٹ ویڈیو شئرنگ ایپ پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے اکاونٹ بنایا ہے اور انہیں اسی نام سے فالو کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی اپنی جو ویڈیو شیئر کی، اس میں انہیں بھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کے ٹکڑے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا

اس گانے پر پرفارمنس پر بعض لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ شروع میں تو انہیں ویڈیو دیکھ کر لگا کہ شاید غلطی سے انہوں نے کسی اسٹیج ڈانسر کو فالو کرلیا لیکن شکر ہے کہ ویڈیو میں عائزہ خان کا چہرہ دکھائی دیا، جس سے انہیں سکون ملا۔

بعض مدا حوں نے کمنٹس کیے کہ عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، پتا نہیں وہ کس کام پر لگ گئی ہیں۔کچھ صا رفین نے ان کی تعریف بھی کی ۔مجموعی طور پر اداکارہ کے اکاﺅنٹ پر 26 مئی 2021 تک صرف چار ویڈیوز تھیں اور انہوں نے تازہ ویڈیو 26 مئی کو ہی اپ لوڈ کی تھی۔


یا د رہے کہ ’گیتی پرنسز‘ کے اکاﺅنٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور ان کی ویڈیوز کو  پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن یوٹیوبر کی اداکارہ زویا ناصر کے لیے جذباتی الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ