جرمن یوٹیوبر کی اداکارہ زویا ناصر کے لیے جذباتی الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ 

May 27, 2021 | 21:37:PM
جرمن یوٹیوبر کی اداکارہ زویا ناصر کے لیے جذباتی الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمن یوٹیوبر و ولاگر کرسٹین بیٹزمین نے اداکارہ زویا ناصر کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کے بعد ان کے لیے الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ کر ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق کرسٹین بیٹزمین، جو کرس بیٹزمین کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، نے اپنی اس پوسٹ میں محبت بانٹنے پر زویا ناصر کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”زویا ناصر کے ساتھ جو وقت گزرا، میں اسے کبھی بھلا نہ پاﺅں گا۔ “انہوں نے زویا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”تمہارے ساتھ بہترین وقت گزارا۔

یہ ڈیڑھ سال کا عرصہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ بدقسمتی سے زندگی کے متعلق ہم دونوں کے خیالات مختلف تھے اور ہم مختلف طرح کے مستقبل کے حامی تھے، جس کی وجہ سے ہمیں الگ ہونا پڑ گیا۔“

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا