سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا

May 26, 2021 | 23:07:PM
سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے زندگی کے ایک واقعہ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈر گئیں تھی اور اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں، کس طرح ایک ڈرا دینے والی صورتحال کا سامنا کیا، نور بخاری نے سب تفصیل کے ساتھ بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ کا کہناتھا کہ گزشتہ روز میرے گھر ایک خاتون آئی اور کہنے لگی کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں اور میری سٹوریز دیکھ کر انہوں نے گھر تلاش کیا۔

نور کا کہناتھا کہ یہ کافی خوفناک تھا کیونکہ میں اس طرح کسی سے ملاقات نہیں کرتی۔نور بخاری نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی زندگی اور جذبات کی عزت کرتی ہوں لیکن برائے مہربانی مجھے اس طرح سے مت ڈرایا کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو شادی کی پیشکش کرنیوالا کون؟