لاہور قلندرز کے عاطف رانا کی سی این ایف کے ڈی جی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سی این ایف ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی سی این ایف بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات کی اور انہین منشیات کے خلاف جدوجہد میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
سی این ایف کی طرف سے انسدادِ منشیات مہمات پر عاطف رانا کو بریفنگ دی گئی۔ منشیات کے خاتمے اور نوجوانوں کے تحفظ پر اہم مشاورت میں کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا۔
لاہور قلندرز ک ے سی ای او نے انسدادِ منشیات مہم میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ڈی جی سی این ایف نے کہا، نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا منشیات معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور کھیل، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کو کامیاب مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔

انہوں نے منشیات کے خاتمہ کے لئے کوئی بھی اطلاع سی این ایف ہیلپ لائن 1012 پر دینے کی اپیل کی۔ سی این ایف اور لاہور قلندرز کے درمیان مشترکہ مہمات پر اتفاق ہوا۔ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے اسپورٹس ایونٹس کا فیصلہ کیا گیا اور منشیات کے خلاف جنگ میں اداروں کے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔