جنگ میں 850 سے زائد ٹام ہاکس فائرکرنےپر پینٹاگون کو ذخیرے میں کمی کا خدشہ

Mar 27, 2026 | 19:47:PM
 جنگ میں 850 سے زائد ٹام ہاکس فائرکرنےپر پینٹاگون کو ذخیرے میں کمی کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکی فوج نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران 850 سے زیادہ ٹاما ہاک کروز میزائل داغے ہیں جس سے پینٹاگون کے حکام میں درستگی سے چلنے والے ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 

امریکی اخبار  کے مطابق ایران کے ساتھ 4ہفتوں پر محیط جنگ کے دوران امریکی فوج نے 850 سے زائد ٹوماہاک کروز میزائل فائر کیے۔

 جنگ میں ٹوماہاک جیسے کارآمد اور مہنگے ہتھیاروں کے بےدریغ استعمال نے پینٹاگون کے بعض عہدیداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

پینٹاگون کے اندر اندرونی بات چیت جاری ہے کہ کس طرح سپلائی کو دوبارہ بھرنا ہے اور مسلسل دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اس معاملے سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائلوں کی محدود سالانہ پیداوار کے پیش نظر، استعمال کی بلند شرح نے مبینہ طور پر کچھ اہلکاروں کو پریشان کر دیا ہے۔

Tomahawk کروز میزائل  جو امریکی بحریہ کے سطحی جہازوں اور آبدوزوں سے فائر کیے جا سکتے ہیں، 1991 کی خلیج فارس جنگ کے دوران اپنے پہلے جنگی استعمال کے بعد سے امریکی فوجی کارروائیوں کا سنگ بنیاد رہے ہیں  تاہم  ہر سال صرف چند سو یونٹ تیار کیے جاتے ہیں جس سے عالمی سطح پر سپلائی محدود ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ  پینٹاگون اپنی میزائل انوینٹری کے حجم کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں سی سیکشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت