لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں سی سیکشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت 

Mar 27, 2026 | 19:36:PM
لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں سی سیکشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مریضہ کے سی سیکشن کے معاملے پر ڈاکٹرز کی ٹیموں کے درمیان مبینہ جلد بازی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا .

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مختلف ٹیمیں مریضہ کا سی سیکشن پہلے کرنے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، جس پر سنگین سوالات اُٹھ گئے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ اس دوران مریضوں کی پرائیویسی اور پردہ داری کو نظر انداز کیا گیاجبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی کی گئی،ذرائع کے مطابق اس طرح کی مبینہ غفلت مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، جس پر طبی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

 واقعے کے بعد ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرح نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، ایم ایس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق