ٹک ٹاکر کی ہسپتال میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر احمد کلواڑ) کشمور میں تحصیل ہسپتال کے اندر ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو ہسپتال کے اندر ڈانس کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر احسان دایو کی ملی بھگت سے ٹک ٹاکر سے ہسپتال کے اندر ڈانس کروایا گیا ، ویڈیو وائرل ہونے پر سیاسی وسماجی تنظیموں اور شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سبینہ فاروق کی ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر شدید تنقید
شہریوں اور سیاسی وسماجی تنظیموں نے فوری طور پر حکام بالا سے نوٹس لیکر ایڈمنسٹریٹر احسان دایو اور ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بصورت دیگرسخت احتجاج کیا جائے گا۔