سبینہ فاروق کی ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے وی لاگرزکی جانب سے ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیدیا۔
اداکارہ کا یہ بیان یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کے حالیہ متنازع وی لاگ’’ ایکسپوزنگ فتنہ فیملی ‘‘کے بعد سامنے آیاہے جس میں انہوں نے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سبینہ فاروق نے کہا کہ انفلوئنسرز کو اپنی لڑائیوں میں خواتین کو شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیا ہم براہِ کرم مردوں کے جھگڑوں میں بیویوں اور بہنوں کو معاف کر سکتے ہیں؟ خدا کا خوف کریں، اگر آپ کو ایک دوسرے کے بارے میں فضول باتیں کرنی ہیں تو کریں، لیکن خدا کے لیے خواتین کی عزت برقرار رہنے دیں، اس معاشرے میں خواتین پہلے ہی کافی مظلوم ہیں۔
سبینہ فاروق نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود بڑے پلیٹ فارمز اور وسیع ناظرین کی تعداد کو مثبت اور بامقصد مسائل کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،آپ مردوں کو ایک دوسرے پر جو بھی کیچڑ اچھالنا ہے اسے اپنے تک محدود رکھیں، آپ لوگوں کے پاس اتنی بڑی تعداد میں ناظرین موجود ہیں، براہِ کرم اسے دنیا کے بڑے مسائل کے لیے استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور ذوالقرنین سکندر کی لڑائی شدت اختیار کر گئی،الزامات کی بوچھاڑ
معروف اداکارہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےکافی پذیرائی حاصل ہو ئی ہے اور کئی افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔