میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز،امتحانی سنٹرز میں دفعہ144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا اورپہلا پرچہ عربی،جغرافیہ اور تاریخ پاکستان کا لیا جارہا ہے۔
امتحان میں 2 لاکھ پچاسی ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں جن کے لئے 880 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں،26 امتحانی مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔
تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ144 نافذ ہےاورکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،شناخت کے بعد ہی امیدواروں کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قلت، بینک ملازم گھوڑے پر دفتر پہنچ گیا
میٹرک کا آخری پیپر 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخ اسلام کا لیا جائے گا جبکہ نہم کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہونگے۔
صوبہ بھر میں میٹرک کے 243 اور لاہور میں 26 امتحانی سنٹرز حساس قراردیئے گئے ہیں،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن رضوان نذیر نے میٹرک کے مختلف امتحانی سنٹرز کادورہ کیا۔
رضوان نذیرنے اس موقع پر بتایاکہ پنجاب بھر میں 27 لاکھ 96 ہزارسے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں،پنجاب بھر میں 4 ہزار 92 سنٹر بنائے گئے ہیں، جن میں383 سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں،امتحانات کے لیے 45 ہزار 8 سو 44 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے،تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ے۔