چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے: محسن نقوی

Mar 27, 2024 | 16:44:PM
چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے چیمپئنز ٹرامی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی، آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے کر رہے تھے، آئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی سمیت چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کرانے کا خواہاں 

ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،  چیمپئنز ٹرافی کیلئے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے۔