آسٹریلیا ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کرانے کا خواہاں 

Mar 27, 2024 | 15:11:PM
 کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کا اسٹریلیا میں رواں سال نومبر میں ہونے کا امکان ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ اگر بی سی سی آئی اور پی سی بی مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو ہم میزبانی کو تیار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سال نومبر میں ایک ہی وقت میں آسٹریلیا میں ہوں گی تو یہ روایتی حریفوں کے درمیان دوطرفہ سیریز کا اچھا موقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی دوبارہ میزبانی کر نے کے لیے پرجوش ہیں، اگر ہم پاک بھارت کرکٹ کے لیے کوئی مدد کرسکتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کئی لحاظ سے باہمی سیریز کا معاملہ ہے، باہمی سیریز کو ممکن بنانا دوسروں کا کام ہے لیکن اگر ہم کوئی مدد کرسکتے ہیں تو یہ ہمیں کر کے اچھا لگے گا۔ اگر کوئی موقع ملتا ہے تو ہمیں پاک بھارت سیریز کی میزبانی کر کے اچھا محسوس ہو گا، پاک بھارت میچز کم از کم آنے والے سیزن میں ممکن نہیں، شیڈول بہت مصروف اور پیچیدہ بھی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے سب منتظر ہیں، ہم یہ مقابلے زیادہ سے زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔