پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج ہوگا

Apr 27, 2024 | 12:53:PM
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 سے برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرا اور چوتھا میچ کیویز نے اپنے نام کیا,پاکستان کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لیے آج ہونے والا آخری میچ جیتنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار لاپتہ ہوگئے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے اور گزشتہ روز سے پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔