پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ، بھارت بھی ٹیم بھیجے، احسن اقبال

Apr 27, 2024 | 12:39:PM
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ، بھارت بھی ٹیم بھیجے، احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے کیونکہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے پاک بھارت کھیلوں کے حوالے سےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت میں تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثرانداز نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے، پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، لڑائی کی بجائے بھارت اور پاکستان کو تعلیم کھیلوں صحت کے شعبے میں مقابلہ کرنا چاہیے۔