اداکارہ عائزہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

Mar 27, 2024 | 14:48:PM
 پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

انہوں نے مداحوں کو خوشخبری گزشتہ روز اپنے مداحوں کو یہ اطلاع سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دی کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ سے نواز دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے حکام سے گولڈن ویزہ حاصل کرتے ہوئے یادگار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے دبئی میں جو ناقابل فراموش یادیں تخلیق کی ہیں، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ  دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ دبئی مستقل طور پر ایک تعلق  اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے، جب بھی یہاں کا وزٹ کریں بالکل گھر جیسا محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  مجھے اس شہر کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔

اداکارہ نے ہیش ٹیگ ’دبئی‘، ’گولڈن ویزہ‘ بھی تحریر کیا۔

مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی دیگر معروف شوبز شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے جس میں ہمایوں سعید، علی ظفر، ثنا جاوید، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان، صبا قمر, یشما گِل وغیرہ کا نام شامل ہے۔ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد متحدہ عرب امارات میں بغیر کسی نیشنل اسپانسر کے کاروبار، رہائش اور تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔