پاکستان کےخلاف فتح پر طالبان حکام بھی میدان میں آگئے

Mar 27, 2023 | 21:23:PM
پاکستان کےخلاف فتح پر طالبان حکام بھی میدان میں آگئے
کیپشن: طالبان حکام کا کھلاڑیوں کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کرنے پر طالبان حکام نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ۔سہیل شاہین نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ افغانستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھٰیں: ٹی ٹونٹی سیریز میں افغانستان سے شکست، محمد رضوان کا رد عمل سامنے آگیا