عطاء اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد،بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Jun 27, 2026 | 22:29:PM
 عطاء اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد،بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شعیب اختر، مرحوم کے صاحبزادے حمزہ شاہد سمیت دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

 یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا سکوٹی کے بعد خواتین کیلئے پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان