فیصل آباد:اساتذہ کے لی بڑی خوشخبری، کنوینس الاؤنس برقرار رکھنے کی ہدایت

Jun 27, 2026 | 18:37:PM
فیصل آباد:اساتذہ کے لی بڑی خوشخبری، کنوینس الاؤنس برقرار رکھنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محکمہ تعلیم پنجاب نے انگلش لینگویج ٹریننگ میں حصہ لینے والے اساتذہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان کا کنوینس الاؤنس برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس نہیں کاٹا جائے گا۔

مراسلے میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریننگ میں شریک اساتذہ کو آفیشل ڈیوٹی پر تصور کیا جائے، لہٰذا ان کے کنوینس الاؤنس میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ ماضی میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ کا کنوینس الاؤنس معمول کے مطابق روک لیا جاتا تھا، تاہم نئے فیصلے کے تحت انگلش لینگویج ٹریننگ میں شریک اساتذہ اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:3 جون تک پہاڑی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے، ممکنہ خطرات کا الرٹ جاری