فیصلے سے مایوسی ہوئی ،یہ نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ فیصلے میں بہت ناانصافی کی گئی ہے، سپریم کورٹ سے بہت مایوسی ہوئی ہے،آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے،آئین سازوں نے بھی نہیں سوچا تھا کہ پارٹیوں کو تناسب سے زیادہ سیٹیں ملیں گی،ان کاکہناتھا کہ جب بھی 26ویں ترمیم ختم ہوگی یہ فیصلہ بھی ختم ہو جائے گا، ایسا لگتا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ اب بھی سپریم کورٹ پر موجود ہے،ان مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق تھا جس سے محروم کردیا گیاہے، اب نظرثانی فیصلے کے بعد کسی اور عدالت میں نہیں جا سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیاتھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا، پی ٹی آئی نے ہر قانونی دروازہ کھٹکھٹایا، ہر دلیل پیش کی، ہر آئینی نکتہ اٹھایا، پاکستان آج مکمل طور پر بے آئین، بے انصاف اور ریاستی استبداد کا نمونہ بن چکا ہے،آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کے آئینی حق پر ڈاکا ڈالا گیا،آج کے فیصلے نے انصاف کی روح کو کچلا، عوام کے ووٹ، نمائندگی اور اعتماد روند ڈالا، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مال غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، یہ فیصلہ پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر آئینی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا