پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری،ویزہ فری سفرممکن ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعدپاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم "ہینلے اینڈ پارٹنرز" کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا،یہ ایک مثبت پیشرفت ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی تعلقات میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
تازہ ترین پیش رفت کے تحت متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کے لئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز
اس معاہدے کے بعد ایسے افراد کو سفر سے پہلے ویزہ کے لیے درکار رسمی کارروائیوں سے نجات مل جائے گی، جو سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔