حج 2026 کے لئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کاآغازکردیاگیاجو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کااس حوالے سے کہنا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے،تاہم حج کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
سرکاری اور نجی سکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن لازمی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے،رجسٹریشن کروانے والے ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے،حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے،رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویاکا طویل علالت کے بعد انتقال
حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے اعداد وشمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا،رجسٹریشن کی بنیاد پر سعودی عرب حکومت حج کوٹہ مقرر کرے گی۔