معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویاکا طویل علالت کے بعد انتقال
وفاقی وزیر اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ رہے،سیاست میں فعال رہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف سیاسی و مذہبی رہنما آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
آغا مرتضیٰ پویا کچھ عرصہ سے کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ معروف انگریزی اخبار کے بانی مالک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر کو مارنے کی خواہش کے باوجود کیوں نہ مارسکے؟ اسرائیلی وزیر دفاع نے وجہ بھی بتادی
آغا مرتضیٰ پویا وفاقی وزیر اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ بھی رہے،وہ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر کے طور پر سیاست میں فعال رہے،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ امام بارگاہ صادق جی نائن اسلام آبادمیں ادا کی جائے گی۔