مہوش حیات کی بہن افیشن حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری کاحصہ بن گئیں

Jun 27, 2025 | 10:53:AM
مہوش حیات کی بہن افیشن حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری کاحصہ بن گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری کاحصہ بن گئیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں افشین حیات نے بتایا ہے کہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں، تاہم ڈراموں میں انہوں نے چند پراجیکٹ میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور اب وہ ڈرامہ "ڈائن" میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے سکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے سے انہیں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ 

افشین حیات نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کر رہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی کام چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"سردار جی 3 "کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو اَن فالو کردیا

واضح رہے کہ اس ڈرامے میں مہوش حیات مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کی بہن افشین حیات بھی اسی ڈرامے میں اداکاری کررہی ہیں۔