"سردار جی 3 "کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو اَن فالو کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم "سردار جی 3" میں ساتھ کام کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔
نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے "سردار جی 3 "کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی حذف کردی ہیں جس کے بعدسوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹیں بھی ڈیلیٹ کردیں۔
واضح رہے کہ "سردار جی 3 "کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی جبکہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم سازوں سے مطالبہ کیا کہ یاتو اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں یا پھر یہ فلم کا بائیکاٹ برداشت کریں لیکن فلم میکرز نے فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو آج 27 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی کونسی اداکارہ ہے جس نے ایک ہی ہیرو کی ماں، بیوی اور گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ؟
اس حوالے سے فلم کے مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ اگر میکرز فلم کو بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کیساتھ ہوں کیونکہ اس فلم میں انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔