بالی ووڈ کی کونسی اداکارہ ہے جس نے ایک ہی ہیرو کی ماں، بیوی اور گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ایک 53 سالہ معروف اداکارہ ایسی جو دہائیوں سے فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے صرف 11 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا۔انہوں نے اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اب تک وہ بالی ووڈ اور ساؤتھ کی کئی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ہی ہیرو کی ماں، بیوی اور گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو برسوں سے راج کر رہی ہیں۔ آج بھی وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی بہت کام کیا ہے۔ وہ کئی سپر اسٹارز کے ساتھ اسکرین بھی شیئر کر چکی ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ہی ہیرو کی ماں، بیوی اور گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ بات اس اداکارہ کے بارے میں ہو رہی ہے جس کا نام تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ تبو گزشتہ کئی دہائیوں سے کام کر رہی ہیں اور فی الحال OTT پر مضبوط کرداروں میں نظر آرہی ہیں۔تبو نے تامل سنیما کی دنیا میں بھی کافی شہرت کمائی ہے۔ انہوں نے صرف 11 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے چھوٹی عمر میں کیمرے کا سامنا کیا اور اپنے کام سے سب کو متاثر کیا۔فلم 'Kandukondain Kandukondain' میں انہوں نے ساؤتھ اسٹار اجیت کے ساتھ رومانوی مناظر بھی دیے۔ اس فلم میں ایشوریا رائے اور مموٹی جیسے ستارے بھی نظر آئے تھے۔
اداکارہ تبو نےہندی اور تامل کے علاوہ تیلگو انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے تیلگو فلموں میں اپنا آغاز وینکٹیش کے ساتھ فلم 'قلی نمبر 1' سے کیا۔ اس فلم کی کامیابی نے انہیں بالی ووڈ میں جگہ دلائی تھی۔تبو سنجے کپور کے ساتھ فلم 'پریم' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی تھیں۔ لیکن فلم میں تاخیر ہوئی۔ اسکی وجہ سے انہوں نے 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم 'پہلا پہلا پیار' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔اس کے بعد تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم 'وجئے پتھ' میں کام کیا۔ یہ فلم زبردست ہٹ رہی۔ پھر اجے دیوگن اور تبو کی جوڑی بہت مشہور ہوئی۔ ان کی دوستی آج بھی برقرار ہے اور آج بھی دونوں تابڑ توڑ فلمیں کرتے ہیں۔پھر اس نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ تبو نے 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک ایک معروف اداکارہ کے طور پر اپنی جگہ پکی کی۔ انہوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن، موہن لال، اجیت جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔لیکن تبو کے کیریئر کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک اداکار کے ساتھ 3 کردار ادا کیے ۔ دراصل، وہ اس اداکار کی ماں، بیوی اور گرل فرینڈ کے کردار میں نظر آئیں۔اس اداکار کا نام نندموری بال کرشنا ہیں، جنہیں ہر کوئی بلیا کے نام سے جانتا ہے۔ وہ تیلگو سنیما کے سپر اسٹار ہیں۔ 65 سال کی عمر میں بھی وہ خوب کام کررہے ہیں اور چھائے ہوئے ہیں۔نندموری بال کرشنا اور تبو نے ایک ساتھ کئی فلمیں کیں۔ ان فلموں میں سے ایک 'چنکیشو ریڈی' ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری وی وی ونائک نے کی تھی۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انہوں نے 2 کردار ادا کیے۔
تبو اداکار کی ماں اور بیوی کے دوہرے کردار میں نظر آئیں۔ پھر، کے راگھویندر راؤ کی بایوپک فلم 'Pandurangadu' میں تبو نے بال کرشنا کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم’’راجا شیواجی‘‘میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار