عراق پر2003میں حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، جان کیری کا اعتراف

Jun 27, 2023 | 23:11:PM
عراق پر2003میں حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، جان کیری کا اعتراف
کیپشن: جان کیری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماحولیاتی تبدیلیوں بارے امریکا کے خصوصی مندوب جان کیری نے اعتراف کیاہے کہ 2003میں عراق پر حملہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ 
فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو میں جان کیری نے کہا کہ عراق پر امریکی قیادت میں حملہ موجودہ یوکرین تنازعہ سے بالکل مختلف تھا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عراق پر 2003 کا حملہ ایک حقیقی جارحیت پر مبنی جنگ تھی جس کا جواز اس جھوٹ کو بنایا گیا تھا کہ عراق کے پاس خفیہ طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ وہ اس وقت جنگ کے خلاف تھے اور سمجھتے تھے کہ ایسا کرنا غلط ہے تاہم اس وقت انہوں نے سینیٹ میں عراق پر حملے کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو عید سے قبل بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا