ماحولیاتی تبدیلی آزاد کشمیر کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ؛ ڈی جی ایس ڈی ایم اے
بارشوں کے نئے سپیل کے دوران فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،حالیہ بارشوں کے دوران 16 افراد جاں بحق ہوئے؛ سعید الرحمن قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سفیر رضا )آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 16 افراد جاں بحق اور 258 مکانات متاثر ہوئے۔
درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف اور گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے سے ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سعید الرحمن قریشی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 16 افراد جاں بحق اور258 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 22 مال مویشی اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچاہے۔
ڈی جی ایس ڈی ایم اے سعید قریشی کے مطابق بارشوں کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کا خدشہ ہے، مون سون بارشوں کے متوقع نئے سپیل کے دوران فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،درجہ حرارت میں اضافے سے برف اور گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب
ڈی جی ایس ڈی ایم اے سعید قریشی کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے پہاڑی علاقوں میں زمینی کٹاؤ کے خطرات بڑھا دیے ہیں، پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی سے آبادیوں اور انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہیں، بدلتے موسمی حالات کے باعث بارشوں کے پیٹرن میں بھی نمایاں تبدیلی ہو رہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی آزاد کشمیر کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے، حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات اور نگرانی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی ایس ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔