عالیہ بھٹ امید سے ،اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

Jun 27, 2022 | 11:28:AM
عالیہ بھٹ امید سے ،اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ  کی ہسپتال میں داخل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ہسپتال میں بیڈ پر لیٹی ہو ئی ہے, عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساو¿نڈ کروا رہیں ۔اداکارہ نے الٹرا ساونڈ مشین کی سکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔ تاہم اب اداکارہ نے  پورے کپور خاندان کو خوشخبری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہے اور سامنے الٹرا سائونڈ مشین موجود ہے۔جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہ کہ اداکارہ مسکرا رہی ہیں اور مشین کے عکس کے اوپر دل کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ ہمارا بچہ۔۔ خوشخبری جلد آ نے والی ہے‘‘۔ اس پوسٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے جیسا کہ وہ کپور خاندان کو ایک وارث دینے والی ہیں۔

پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی مختلف اداکاروں کی طرف سے  مبارک باد کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔جن میں پرینتی چوپڑہ، انیل کپور،ٹائیگر شروف،ایشان کھٹڑ  شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 5 سال رشتے میں رہنے کے بعد اس سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب دونوں جلد ہی والدین بھی بن جائے گے۔