بھارت اور چین کے بعد امریکا سے بھی لڑکی سرحد پارکرکے پاکستان پہنچ گئی 

Jul 27, 2023 | 14:45:PM
بھارت اور چین سے سوشل میڈیا پر دوستی اور محبت کے بعد اب جنوبی امریکا کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھی پاکستان پہنچ چارسدہ کے رہائشی نوجوان سے شادی کرلی.  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رفاقت اللہ ) بھارت اور چین سے سوشل میڈیا پر دوستی اور محبت کے بعد اب جنوبی امریکا کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھی پاکستان پہنچ چارسدہ کے رہائشی نوجوان سے شادی کرلی.  

سوشل میڈیا پر چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ اور چلی کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی دوستی ہوئی تھی۔  نیکولی آناراگلسالوس نے چار سدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام اللہ سے شادی کرلی۔ نیکولی آنار اگلسالوس نے اپنا اسلامی نام نورین رکھا ہے۔

یوٹیوب چینل سے گفتگو میں اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ نورین کی عمر 36 سال جبکہ میری عمر 27 سال ہے۔ نورین مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اگر تم نہیں جاؤ گے تو میں پاکستان میں رہوں گی۔

مزید پڑھیں:  بھارت کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک سے لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی 

اکرام اللہ کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو ایک دوسرے کی زبان سمجھ نہیں آتی، ہم گوگل ٹرانسلیٹ سے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔

  چارسدہ پولیس نے میڈیا سے چھپا کر اسلام اباد بھیج دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کا تعلق چلی سے ہے اور ان کی شہریت امریکی ہے، خاتون ایپل کمپنی میں مینیجر کے عہدے پر تھیں۔