پشاور :نمبر پلیٹس کی نیلامی, ’وزیر‘ اور ’آفریدی‘ کی بڑی بولیاں ، عمران خان غائب

Jan 27, 2026 | 22:50:PM
پشاور :نمبر پلیٹس کی نیلامی, ’وزیر‘ اور ’آفریدی‘ کی بڑی بولیاں ، عمران خان غائب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور کے نشتر ہال میں ذاتی پسند کی نمبر پلیٹس کی  نیلامی کی تفصیلات سامنے آ گئیں، نیلامی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نیلامی کے دوران کئی منفرد نمبر پلیٹس بھاری رقوم میں فروخت ہوئیں اور نئے ریکارڈ قائم ہوئے، نیلامی میں سب سے زیادہ توجہ "وزیر 1" نمبر پلیٹ نے حاصل کی، جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی بلند ترین بولی پر فروخت ہوئی۔

اسی طرح "AFRIDI 1" نمبر پلیٹ بھی مہنگی ترین پلیٹس میں شامل رہی، جس پر ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی لگی۔ یہ نمبر پلیٹ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدی۔

"KHAN 1" نمبر پلیٹ بھی نمایاں رہی، جو ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، جسے رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے حاصل کیا۔

اسی طرح "PESHAWAR 1" نمبر پلیٹ ایک کروڑ روپے میں جبکہ "HARIPUR 1" نمبر پلیٹ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

دیگر نمبر پلیٹس میں "Yousafzai 1" کو 49 لاکھ 20 ہزار روپے، "Durrani 1" کو 16 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریدا گیا،"Malakand 1" نمبر پلیٹ ساڑھے 12 لاکھ روپے جبکہ "Swabi 1" نمبر پلیٹ 12 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

منتظمین کے مطابق ذاتی پسند کی نمبر پلیٹس کی آئندہ نیلامی اگلے مرحلے میں آن لائن بولی کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس عمل میں شرکت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک