کیا بسنت کے موقع پر لاہور کےتعلیمی اداروں میں 10 چھٹیاں ہوں گی؟

Jan 27, 2026 | 12:40:PM
کیا بسنت کے موقع پر لاہور کےتعلیمی اداروں میں 10 چھٹیاں ہوں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بسنت کے موقع پر یکم سے 10 فروری 2026 تک صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 تاہم حکومت پنجاب نے اس دعوے کی تردید کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ بسنت کے حوالے سے  سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 مبینہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکولوں کی چھتیں پتنگ بازی کی سرگرمیوں کے لیے لیز یا نیلام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر پر شرمناک الزام ،کزن نے حقائق بیان کر دیئے

تعلیم کے وزیر رانا سکندر حیات اسکولوں کے شیڈول اور تعطیلات سے متعلق سرکاری اعلانات باقاعدگی سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کرتے ہیں۔تاہم ان کےاکاؤنٹ پربھی بسنت کے باعث اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی بیان یا نوٹیفکیشن نہیں دیکھا گیا۔