پاک افغان کشیدگی پر روس متحرک، ثالثی کی پیشکش کر دی

Feb 27, 2026 | 12:45:PM
پاک افغان کشیدگی پر روس متحرک، ثالثی کی پیشکش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روس نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار حملے فوری طور پر بند کریں اور اپنے اختلافات سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ بیان روسی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔

 روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں اضافہ کرنے کے بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع اختیار کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:سرحدی نقشہ بدل گیا، پاکستان نے کتنی افغان پوسٹیں سنبھال لیں؟

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر پاکستان اور افغانستان چاہیں تو روس دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھی غور کرے گا۔

 روس کا یہ مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے لیے مختلف ممالک سفارتی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔