بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

Feb 27, 2026 | 12:14:PM
 بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے۔
 لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیاکہ ہماری درخواست مقرر کر دیں،اس پرچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ آپ کی درخواست اعتراضات کیساتھ کل واپس کی جا چکی ہے،آپ کی دیگر درخواست تاحکم ثانی زیرالتواء رہیں گی،آپ کی ایسی کوئی درخواست زیر التواء نہیں جس پر کارروائی کی جا سکے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے کل جلد سماعت کی درخواست دی تھی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا حکم دیا تھا،اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے حکم نہیں جاری کیا تھا بلکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی،آپ عدالت کا فیصلہ دوبارہ پڑھ لیں صحت کا معاملہ زیر التواء نہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہاکہ سیاسی یا قانونی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر ہسپتال منتقلی کی استدعا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاانسانی بنیادوں پر ہی میڈیکل چیک اپ کروایا گیا تھا،اس پروکیل بانی پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہامیری بات سمجھنے کی کوشش کریں۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاآپ کو 1992 سے جانتا ہوں،آپ کیا بول رہے ہیں اور کس چینل سے بول رہے ہیں سب سمجھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکھوسہ صاحب آپ سینئر وکیل ہیں سپریم کورٹ کا طریقہ کار جانتے ہونگے،رجسٹرار سے ملاقات کریں اگر وہ اعتراضات کی کاپی نہ دیں تو عدالت آسکتے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہاکل آرڈر ہوا ہے تو ہمیں ابھی تک کسی نے آگاہ کیوں نہیں کیا۔