ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نےایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظورکرلیں۔
عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئےدونوں کو متعلقہ مقدمات میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیجانب سے ایمل خان مندوخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیس میں مدعی مقدمہ کے بیان پر ضمانت کی درخواست منظور کی گئی،اس موقع پرایمل خان مندوخیل نے کہاکہ دونوں ملزمان کی جانب سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں کیا گیا تھا، ہائیکورٹ کے باہر جج جہانگیری کیلئے آواز بلند کررہے تھے، پریس کلب احتجاج کے حوالے سے بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، ہم مظلوموں کا ساتھ دے رہے تھے لاپتہ افراد کے کیسز لڑتے ہیں،لاپتہ افراد کے کیسز لڑنے کیوجہ سے بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا۔
پراسکیوشن کیجانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی کشیدگی اور جمعتہ المبارک پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔