فرحان سعید بھی عاطف اسلم بننا چاہتے تھے ان کا چھوڑ کر جانا  تکلیف دہ تھا،گوہر ممتاز

Feb 27, 2024 | 20:03:PM
فرحان سعید بھی عاطف اسلم بننا چاہتے تھے ان کا چھوڑ کر جانا  تکلیف دہ تھا،گوہر ممتاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلوکارواداکار گوہر ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید نے ان کے بینڈ جل سے اس لیے علیحدگی اختیار کی تھی، کیوں کہ وہ بھی عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔

گوہر ممتاز نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے معروف میوزیکل بینڈ جل اور اس کے ختم ہونے سمیت بینڈ سے عاطف اسلم اور بعد میں فرحان سعید کے الگ ہونے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

گوہر ممتازکا کہنا تھا کہ فرحان سعید نے عاطف اسلم کے مقابلے بہت محنت بھی کی تھی اور وہ انہیں یہی بات سمجھاتے بھی رہتے تھے کہ انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ان کے مطابق انہوں نے فرحان سعید کو جل بینڈ کے ساتھ ہی رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی اور وہ بولی وڈ جانا چاہتے تھے۔

گوہر ممتاز نے فرحان سعید کے بینڈ جل کو چھوڑنے کے عمل کو تکلیف دہ بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے انہیں سمجھایا کہ عاطف اسلم کو صحیح گاڑی مل گئی لیکن ہر کوئی ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن فرحان سعید کو عاطف اسلم بننا تھا، وہ بولی وڈ جانا چاہتے تھے اور پھر ان کی کہی ہوئی بات سچ بھی ثابت ہوئی، کیوں کہ بولی وڈ کے پاس اور بھی بہت بڑے گلوکار ہیں۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم اور فرحان سعیدپہلے جل بینڈ کے ساتھ کام کرتے تھے، مذکورہ بینڈ 2002 میں بنایا گیا، ابتدا میں عاطف اسلم اس کے مرکزی گلوکار تھے، بعد ازاں انہوں ںے بینڈ چھوڑ دیا تھا۔عاطف اسلم کے بعد فرحان سعید نے بھی اسی بینڈ کے ساتھ کام کیا لیکن انہوں نے بھی بینڈ کو خیرباد کہ کر تنہا گلوکاری کرنا شروع کی تھی۔