خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں ، آسٹریلوی کپتان دورہ پاکستان سے خوش

Feb 27, 2022 | 11:28:AM
آسٹریلوی کپتان ، میڈیا ٹاک
کیپشن: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اسلام آباد ایءر پورٹ پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پہنچنے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں،پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا کہ یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔24سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی،ان کا کہناتھا کہ پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے،ہم پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں،ہم کورونا اور سیکیورٹی کی وجہ سے محدود ہیں،ہم پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں،آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعدپاکستان پہنچ گئی