آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعدپاکستان پہنچ گئی 

Feb 27, 2022 | 10:07:AM
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم
کیپشن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گءی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)24 سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سخت سیکیورٹی میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسلام آبا ایئر پورٹ پر پہنچی جہاں کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ۔اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹوئٹر چارٹر فلائٹ کے کیبن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر ایک تصویرشیئر کی۔آسٹریلوی ٹیم کے ٹویٹر اکاونٹ پر بھی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی گئیں ۔


واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو روزتک بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں۔آسٹریلیا نے آخری مرتبہ اپنا دورہ پاکستان 1998 میں کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:راشد خان پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ اہم ٹوئٹ داغ دیا