راشد خان پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ اہم ٹوئٹ داغ دیا

Feb 26, 2022 | 21:56:PM
لاہور قلندرز، لیگ سپنر، راشد خان، خبروں کی تردید،
کیپشن: راشد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور قلندرز کے لیگ سپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوتی اگر میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوتا اور فائنل کھیلتا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے قاصر ہوں، قومی ٹیم سے کھیلنا میری پہلی ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل کل قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جااللہ تجھے شاہد آفریدی بنائے، شاہنواز دھانی کو والدہ نے ایسا کیوں کہا؟