جااللہ تجھے شاہد آفریدی بنائے، شاہنواز دھانی کو والدہ نے ایسا کیوں کہا؟

Feb 26, 2022 | 20:20:PM
ملتان سلطانز، شاہنواز دھانی، شاہد آفریدی
کیپشن: شاہ نواز دھانی اور شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں لیکن انہیں یہ پتا ہے کہ ان کا بیٹا شاہد آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔
 شاہنواز کے بھائی مخمور علی دھانی جو خودبھی کرکٹ کے کھلاڑی ہیں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہماری والدہ کو کرکٹ کی اے بی سی بھی نہیں معلوم، لیکن اگر ان سے پوچھو کہ شاہنواز دھانی کیا کرتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا وہ اکثر انہیں دعا بھی یہی دیتی ہیں کہ اللہ تعالی تمہیں شاہد آفریدی کی طرح کامیاب کرے۔ ان کاکہنا تھا کہ کرکٹرز میں والدہ کو صرف لالہ شاہد آفریدی کا ہی پتہ ہے۔
یادرہے شاہنواز دھانی کی پی ایس ایل سیون میں زبردست پرفارمنس رہی ہے۔ سیمی فائنل میں شاہنواز دھانی نے اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔23 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں انہوں نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر حملوں کے بعد روس کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا