شنیرا اکرم کی پاکستانی ملبوسات میں خوبصورت تصاویروائرل

Dec 27, 2021 | 21:07:PM
وسیم اکرم کی اہلیہ، سوشل میڈیا، روایتی ملبوسات، تصاویر
کیپشن: شنیرااکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے روایتی ملبوسات میں اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
 شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر ایک بار پھر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ نارنجی اور ہرے رنگ کی قمیص شلوار پہنے گارڈن میں کھڑی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ پاکستان کی سردیاں گارڈن میں‘۔

شنیرا نے اپنی دوسری پوسٹ میں شادی کی تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ خوبصورت شرارہ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں.

جبکہ انہوں نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں اپنی جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں انہیں نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شنیرااکرم کی ان تصاویر کی بہت تعریف کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی