طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی

Dec 27, 2021 | 19:50:PM
چیئرمین فیڈرل بورڈ، اہم اجلاس، اہم فیصلے
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کی زیرصدارت ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی سال 2022 کے شیڈول اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں معذور افراد، قیدیوں اور یتیموں کیلئے امتحانی فیس ختم کردی گئی ،مارک شیٹ گم ہو جانے یا بذریعہ ڈاک نہ ملنے پر مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ بیرون ممالک الحاق شدہ اداروں میں امتحانات 2022 کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین فیڈرل بورڈ نے متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک اومی کرون لاہور بھی پہنچ گیا، محکمہ صحت کی پہلی کیس کی تصدیق