نامور کھلاڑی  کو دو خوراکیں لینے کے باوجود کورونا ہو گیا

Dec 27, 2021 | 18:50:PM
روسی، ٹینس، کھلاڑی، آندرے روبلیو
کیپشن: روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلیو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے سٹار ٹینس کھلاڑی آندرے روبلیو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگانے کے باوجود کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی روبلیو نے پیر کے روز ٹویٹر میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت بارسلونا میں ہوں اور بدقسمتی سے کورونا مثبت پایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں اب آئیسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں تمام پروٹوکول پر عمل کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظور