وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظور

Dec 27, 2021 | 17:29:PM
 وزیراعظم ۔اجلاس۔ نیشنل۔ سکیورٹی۔ پالیسی ۔منظور
کیپشن: وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 2022-26 کی منظوری دےدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا برائے خارجہ ،دفاع، اطلاعات و نشریات اور داخلہ شریک ہوئے،وزیر خزانہ , مشیر قومی سلامتی اور انسانی حقوق کی وزیر بھی شریک ہوئیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے ۔
کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 2022-26 کی منظوری دی، جاری اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی پالیسی ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ اور وقار یقینی بنائے گی،شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سکیورٹی ہو گا،معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے،پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجہ خطرات سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے،قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،پالیسی پر موثر عملدرآمد کیلئے تمام ادارے مربوط حکمت علمی اپنائیں۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،مشیر قومی سلامتی نے اجلاس کو پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی۔

  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس نے آج ملک کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری دی گئی یہ پالیسی کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔
 ذرائع کے مطابق اجلاس کو مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے ملکی سکیورٹی اور بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈالر کی اونچی اڑان۔۔ اوپن مارکیٹ میں181 روپے 20 پیسےکا ہو گیا