ٹویٹر نے ویڈیو آٹو کیپشن کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Dec 27, 2021 | 13:04:PM
ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
کیپشن: ٹویٹر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے ایپ میں شامل کی جانے والی ویڈیو کے آٹو کیپشن کا اضافہ کردیا ہے۔

آئی او ایس ہو یا پھر اینڈروئڈ فون ہوں یا پھر ڈیسک ٹاپ صارفین ہی کیوں نہ ہوں ان تمام پلیٹ فارمز پربھی شامل ویڈیو میں ازخود کیپشن کھل جائیں گے۔ اب اسے سرگرم یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

 دوسری جانب  اسے اب دنیا کی 37 بڑی زبانوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن ترجمہ کرنے کی سہولت موجود موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

 ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس وقت ترجمے اور ایڈیٹنگ کی سہولت موجود نہیں ہے کیونکہ ٹویٹر اس آپشن کی دن رات آزمائش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں ؟۔۔ وجہ سامنے آ گئی

یاد رہے کہ ٹویٹر نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں اس کا اعلان کیا تھا اور آج اسے نافذ بھی کردیا ہے۔ گزشتہ برس ٹویٹر نے آڈیو ٹویٹ کا آپشن بغیر کیپشن کے پیش کیا تھا تو اس پر تنقید کی گئی تھی۔ اس وقت لوگوں نے کیپشن پر زوردیا اور اب ویڈیو میں بھی کیپشن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ ٹویٹر کے الفاظ پر تکیہ کرنے کی بجائے ویڈیو بھی دیکھیں گے جس سے ٹویٹر تک اس کی رسائی اور وقت بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دھند کے ڈیرے۔۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی