پنجاب میں دھند کے ڈیرے۔۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Dec 27, 2021 | 09:58:AM
پنجاب میں دھند اور بارش
کیپشن: دھند اور بارش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے۔قومی شاہراہوں پرٹریفک سست روی کاشکار۔ فضائی آلودگی کا راج بھی برقرار۔کراچی میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پررہا۔سموگ کے باعث شہری سانس،گلے اورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔گجرات، منڈی بہااؤلدین ، حافظ آباد، سیالکوٹ میں بارش کی پیش گوئی۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ سوات، کوہستان، مالم جبہ ، چترال، دیر، شانگلہ میں بھی بارش کی پیش گوئی ۔بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ،ایبٹ آباد اور کرم میں بھی بارش کی پیش گوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناسے مزید 2 افرادجاں بحق۔۔ 301 نئے مریض رپورٹ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کراچی ،دادو، ٹھٹھہ ، بدین ، جامشورو، حیدر آباد میں بھی بارش ہوگی، محکمہ موسمیات سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد دھند چھا ئی رہے گی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد مطلع جزوی ابر آلود  جبکہ لسبیلہ، کیچ ، پنجگور، خضدار، تربت میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات گلگت بلتستان ، کشمیر میں بھی بارش ،برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شہرکامطلع ابرآلودرہےگا،بارش کاامکان نہیں جبکہ شہرکادرجہ حرارت 10 سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کا فنکاروں کی نواز شریف سے ملاقات پرطنز۔۔۔اداکار کا کراراجواب

دوسری جانب میں کراچی میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔