شہباز گل کا فنکاروں کی نواز شریف سے ملاقات پرطنز۔۔۔اداکار کا کراراجواب

Dec 26, 2021 | 20:29:PM
شہباز گل، فنکاروں، لندن میں نوازشریف، ملاقات، ٹوئٹ ، مہنگا
کیپشن: اداکار طاہر انجم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو فنکاروں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

کامیڈین اور اداکار طاہر انجم نے شہباز گل کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ فنکاروں کو نیچا دکھانے سے پہلے اپنا عہدہ دیکھ لیں۔اداکار طاہر انجم نے کہا کہ یہی سب سے بڑی تبدیلی ہے کہ نواز شریف ملک کے فنکاروں اور عام عوام سے مل رہے ہیں جبکہ عمران خان صرف اشرافیہ اور سرمایہ داروں سے مل رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں شکست پر عمران خان آپ کی پارٹی کے عہدیداروں کی سرزنش بھی کررہے ہیں۔

سٹیج ایکٹر طاہر انجم کا شہباز گل کے لیے پیغام pic.twitter.com/SwCyIIaIJy

خیال رہے کہ شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نواز شریف سے فنکاروں کی ہونےوالی ملاقات کی تصویر شیئر کی تھی اور اس پر طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقات، حکومت کی تبدیلی کا پلان طے پا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ۔۔۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈکا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان