وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کل لندن روانگی کا پلان تیار
کیپشن: مریم نواز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کل لندن روانگی کا پلان تیار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی، مریم نواز شریف چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی۔
مریم نواز کی چھوٹی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی،گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز بیٹی کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا دورہ لندن پرائیوٹ نوعیت کا ہوگا، دورہ لندن کے دوران مریم نواز کی سیاسی ملاقاتیں متوقع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی