کوروناسے مزید 2 افرادجاں بحق۔۔ 301 نئے مریض رپورٹ

Dec 27, 2021 | 10:18:AM
 کورونا وائرس,اموات ,پاکستان ,کیسز کی تعداد ,رپورٹ , نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر 
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 715 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 610، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 235، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 31 لاکھ 89 ہزار 338 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 129 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 975 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 625 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 64، سندھ میں 7 ہزار 662، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 922، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ۔۔۔دارالخلافہ میں کرفیو کا اعلان